ڈپٹی کمشنر ضلع دکی کیپٹن (ر) فیاض علی کا مختلف لیویز تھانہ جات کا دورہ

منگل 23 اپریل 2024 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ضلع دکی کیپٹن (ر) فیاض علی کا لیویز فورس رسالدار محمد اسرار ترین کے ہمراہ مختلف لیویز تھانوں کا دورہ ، دورے کے دوران انہوں نے ملازمین کے حاضری رجسٹر، اسلحہ ،وائرلیس سسٹم بلڈنگ کا رنگ و روغن اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیویز فورس ضلع دکی کی داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی اور چیکنگ و گشت میں اضافہ کریں ،مشکوک اور جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ،اپنے فرائض میں کوتاہی کرنے والے لیویز اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی پہلی ترجیح ہے جس کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں