صارفین کی شکایات کے لئے کیسکوآن لائن کچہری26اپریل کو ہوگی

بدھ 24 اپریل 2024 18:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیرانتظام صوبہ کے تمام سرکلز کے صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے آن لائن کچہری کاانعقادکیاجارہاہے۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئرشفقت علی 26اپریل 2024 (بروزجمعہ) صبح10.30بجے سے دن12.30 بجے تک صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات سنیں گے، لہٰذاتمام صارفین اپنی شکایات کےلئے براہ راست چیف ایگزیکٹوآفیسرسے ٹیلی فون نمبر0819202565پر رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

آن لائن کچہری میں چیف ایگزیکٹوآفیسرکے ہمراہ چیف انجینئر (آپریشن)،چیف انجینئر کسٹمرسروسز کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود رہیں گے،لہٰذا کیسکوکے تمام صارفین کو مطلع کیاجاتاہے کہ وہ بروزجمعہ آن لائن کچہری کے زریعے اپنی شکایات کے اندراج اور اُن کے حل کےلئے ٹیلی فون نمبر 0819202565پر رابطہ کریں نیز تمام صارفین اپنی شکایات درج کرواتے وقت اپنے بجلی کے بل کاحوالہ نمبر بھی بطورریفرنس نوٹ کروالیں تاکہ اُن کے بجلی سے متعلق مسائل کے حل کو جلد ازجلد یقینی بنائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں