ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے وحدت کالونی بی ایچ یو میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا

بدھ 24 اپریل 2024 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے وحدت کالونی بی ایچ یو میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے دوران فنگر مارکنگ کا معائنہ بھی کیا۔ پولیو مہم 24 سے 30 اپریل تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ڈی جی ہیلتھ سروسسز فاروق ہوت کے ہمراہ بی ایچ یو وحدت کالونی میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران ڈی جی ہیلتھ سروسسز فاروق ہوت اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے وحدت کالونی بی ایچ یو میں ترقی فائونڈیشن کی طرف سے عطیہ شدہ واٹر پلانٹ کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں