کوئٹہ ، 132 کے وی ایجوکیشنل سٹی نسٹ گرڈسٹیشن اور 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کاکام مکمل

جمعہ 26 اپریل 2024 18:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے کوئٹہ میں 132 کے وی ایجوکیشنل سٹی نسٹ گرڈسٹیشن کی تعمیر کاکام مکمل کرلیاہے۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر شفقت علی نے 132کے وی ایجوکیشنل سٹی نسٹ گرڈسٹیشن کا باقاعدہ طورپرافتتاح کردیا جس کے بعد گرڈسٹیشن کو انرجائز بھی کر کے چلا دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی)نے اس منصوبے کو مختصر مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایاہےجس میں ایک گرڈسٹیشن کی تعمیر سمیت132کے وی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائنز بچھانے کاکام بھی شامل ہے نیز گرڈسٹیشن میں 2 پاور ٹرانسفارمرزبھی نصب کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ گرڈسٹیشن میں 132 کے وی کے 2لائن بیزبھی تعمیر کئے جاچکے ہیں۔

گرڈسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر کیسکوکے چیف انجینئرز سمیع اللہ، شوکت علی جوگیزئی کے علاوہ پراجیکٹ ڈائریکٹر(جی ایس سی) مرزااعزازبیگ،سپرنٹنڈنگ انجینئر (جی ایس او) سید زمان شاہ،منیجر پروکیورمنٹ محمدذوالقرنین،منیجر (ایم آئی ایس) عمران خان جوگیزئی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں