بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فری ویٹرنری کیمپ لگائیں گی:بخت کا کڑ

جمعہ 26 اپریل 2024 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) صوبائی وزیر محکمہ امور حیوانات و ترقیات ڈیری بلوچستان بخت محمد کا کڑ نے کہا ہے کہ کومویشی پال حضرات ان کی دہلیز پر جانوروں کے علاج معالجہ سمیت دیگرسہولیات فراہم کی جائیں گی،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فری ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا جائے گاجس میں مالداروں کے جانوروں کو متعدی اور غیر متعدی بیماریوں سے بچاؤکی ویکسی نیشن کے ساتھ مالداروں کو کرم کش ادویات،اینٹی بائیوٹک اور چیچڑوں سے نجات کی ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر محکمہ امور حیوانات و ترقیات ڈیری بلوچستان بخت محمد کا کڑ نے کہا کہ لائیو سٹاک فارمرز کو دودھ و گوشت کی بہترین پیداوار کے حصول کیلئے تمام ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے جبکہ لائیوسٹاک فارمرز کیلئے خصوصی مشاورتی مہم کا بھی آغاز کیا گیا ہے تا کہ وہ ماہرین لائیوسٹاک کے مشوروں سے مستفید ہو کر گوشت اور دودھ کی پیداوار میں اضافہ سمیت معاشی ترقی و اقتصادی استحکام میں معاون ثابت ہوسکیں اور ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی دودھ و گوشت اور اس سے تیار ہونے والی دیگر مصنوعات برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں