ض*کوہلو کے ڈپٹی کمشنر پر امن انتخابات کے انعقاد میں ناکام رہے‘عبدالشکور مری

جمعہ 26 اپریل 2024 22:25

=کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری نے کہا ہے کہ کوہلو کے ڈپٹی کمشنر پر امن انتخابات کے انعقاد میں ناکام رہے‘بد انتظامی کے باعث ری پولنگ بھی نہیں ہو سکی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوہلو ملک کا حساس علاقہ ہے جہاں موجودہ انتظامی افسر کی غفلت اور نا اہلی کے باعث مسائل جنم لے رہے ہیں انتظامی افسر قیام امن میں ناکامی کا ملبے نچلے درجے کے لیویز اہلکاروں پر گرا رہے ہیں گزشتہ دنوں انہوں نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے 28لیویز اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ایسے غیر قانونی اقدامات کی ہر گز حمایت نہیں کریگی بلکہ انتظامی افسر کی ناقص کارکردگی سے متعلق چیف سیکرٹری سمیت حکومتی حکام کو آگاہ کیا جائیگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں