موجودہ کابینہ کے دور میں ریکارڈ پروموشن اور ٹائم سکیل کے کیسز کی منظوری حاصل کی گئی، بی پی ایل اے

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) بی پی ایل اے کے صدر پروفیسر طارق بلوچ ، مرکزی فنانس سیکرٹری ڈاکٹر حافظ نقیب اللہ ،جنرل سکریٹری پروفیسر رازق الفت ، پروفیسر امجد حسین ، پروفیسر اسماعیل جاموٹ نے کہا ہے کہ بی پی ایل اے کی کاوشوں سے ہائوسنگ سکیم منظور ہوچکی ہے اور ہائوسنگ سکیم کی واجب الادا رقم مکمل طور پر معاف کرانے کے لئے جلد وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی جاے گی۔

اس سلسلے میں وزیر تعلیم حکومت بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی کے تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔موجودہ کابینہ کے دور میں ریکارڈ پروموشن اور ٹائم سکیل کے کیسز کی منظوری حاصل کی گئی۔کالجز کے لئے ریمونریش کی خطیر رقم منظور کرائی گئی۔لائبریرینز اور فزیکل ایجوکیش کے اساتذہ کے لئے نئے اسامیان اور سروس سٹرکچر کی منظوری حاصل کی گئی جس نے اب ان کی پروموشن اور سروس میں حائل مشکلات ختم ہوجاے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںں نے بی پی ایل اے کی دوسری ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے کے بعد محکمانہ پوسٹوں کی منظوری حاصل کی گئی اور پبلک سروس کمیشن کے زریعے اسامیاں مشتہر کی گئی۔عمر کی بالائی حد میں رعأیت کے معاملے پر پیش رفت سے کونسل کو اگاہ کیا گیا۔جنرل سکریٹری نے بتایا کہ پی ایس ڈی پی میں اسسٹنٹ پروفیسر ایسوسی ایٹ پروفیسر کی اسامیاں شامل کرائی گئی ہیں۔

2019 کے بعد تعینات ھونے والے لیکچررز کے لئے ٹائم سکیل کی بحالی اور پانچ درجاتی پروموش پالیسی اپنانے کے لئے احکام سے بات چیت کر لی گء ہے اور اس سلسلے میں عملی اقدامات کا اغاز کیا جاے گا۔سروس رولز میں ترمیم تنخواہوں میں تفریق ختم کرانے کے لئے عدالت عالیہ میں دائر کیس۔DRA.B.20 کے حوالے سے ھونے والی پیش رفت سے اگاہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بورڈ افس سے پیپر مارکنگ کے ریٹ میں اضافہ کرایا گیا ہے۔

ایم فل پی ایچ ڈی الاونسز کے درجنوں کیسز کی منظوری لی گئی ہیں۔اجلاس کو ایم فل پی ایچ ڈی کے این او سی میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں اگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتا گیا کہ بی پی ایل نے بطور تنظیم بھرپور جدوجہد کی ہے ملازمین تنظیموں APPLA.AGIGA.BEWGA.BEHGA سمیت ہر فورم پر کالج اساتذہ اور ملازمین تنظیموں کی مشترکہ کاوشوں میں مکمل ساتھ دیا۔اجلاس کو ڈائریکٹریٹ کی سطح پر B.sاور ADA/ ADS سیل کے قیام کے حوالے سے انتظامی فیصلوں سے اگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں موجودہ وزیر تعلیم کے ساتھ ھونے والی ملاقات سے کونسل کو اگاہ کیا گیا۔اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ وزیر تعلیم راحیلہ درانی وسیع پیمانے پر اصلاحات کے لئے پر عزم ہیں ا صوبے میں نظام تعلیم کی بہتری کے لئے ان کے تمام مثبت اقدامات کی مکمل حمایت کی جاے گی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں