پشتو نخو ا نیشنل عو امی پا ر ٹی نے زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے 6 مئی کو اعلان کردہ دھر نے کی حما یت کا اعلا ن کر دیا

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، صوبائی سینئر نائب صدر چیئرمین اللہ نور خان، صوبائی نائب صدرعبدالقیوم ایڈوکیٹ، صوبائی سیکریٹری فقیر خوشحال کاسی نے اپنے مشترکہ بیان میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے 06 مئی کو اعلان کردہ دھرنے اور احتجاج کی تائید وحمایت کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو ہدایت اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ زمیندار ایکشن کمیٹی کے دھرنے اور احتجاج میں شرکت کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے عوام کی معاشی زندگی کا انحصار زراعت اور لائیو سٹاک پر ہے مگر گزشتہ دو دہائیوں کی تباکن قہط اور خشک سالی نے زراعت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے اور زمیندار نان شبینہ کیلئے مجبور ہوگئے دوسری جانب بجلی کے بھاری برقم بلوں، لوڈ شیڈنگ، بجلی کے وولٹیج میں کمی بیشی نے رہی سہی کثر بھی پوری کر دی ہے اور اب زمیندار کے پاس احتجاج کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے جعلی، بوگس اور نیلامی کے ذریعے آئے ہوئے اسمبلیاں اور حکومتوں کا متاع نظر اب صرف اور صرف کرپشن اور کمیشن پر لگی ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے جو اربوں روپے سیٹ خریدنے کیلئے ادا کی ہے اب وہ رقم انہیں پوری کرنی ہے اور عوام کا انہیں کوئی پرواہ نہیں اس قسم کی جعلی اور دھاندلی زدہ حکومت اور اسمبلیاں کسی طور پر بھی عوام کیلئے کار آمد نہیں اور اب ہر طبقہ زندگی کے عوام سخت بدحالی کی زندگی گزار رہے ہیں بلخصوص زمیندار تباہ حالی کا سامنا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں وفاقی اور صوبائی حکومت سے پزور مطالبہ کیاہے کہ وہ زمینداروں کے بلوں کی مد میں باقی ماندہ بقایا جات ادا کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں اور کیسکو حکام کے ساتھ اپنے معاملات بروقت حل کرکے صوبے بھر میں بجلی کی مکمل ترسیل کو یقینی بنانیکیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں