اے جی آفس کوئٹہ میں کھلی کچہری 6 مئی کو ہوگی

منگل 30 اپریل 2024 22:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) وزیر اعظم پاکستان کے نظریہ کے تحت اکائونٹنٹ جنرل بلوچستان نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ کھلی کچہری2024مئی. 6بروز سموارصبح 11:00بجے اے جی بلوچستان کے دفتر میں منعقد کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں اے جی بلوچستان جناب نصراللہ جان صاحب ڈی ڈی اوز(DDOS)،صوبائی سرکاری ملازمین اور پینشنزز کے مسائل کونسیں گے اوران کے حل کے لئے اسی وقت احکامات صادر فرمائیں گے اکاو ٴنٹنٹ جنرل بلوچستان نے کہا ہے کہ ملازمین اور پینشنزز کو چاہیے کہ وہ کھلی کچہری اور شکایات سیل جیسے اقدامات سے استفادہ حاصل کریں اور اپنے دیر ینہ مسائل کے حل کے لئے رابطہ کریں تاکہ رابطہ کریں تاکہ ان کی بروقت حل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں