۷کوئٹہ اور صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا

منگل 30 اپریل 2024 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) کوئٹہ اور صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا مستونگ کے علاقے سنگر کے مقام پر علاقہ مکینوں نے کوئٹہ کراچی آر سی ڈی قومی شاہراہ کو بلاک کرکے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اور سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں عید کے بعد شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رہا موسلادھار طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ گئی جس کی وجہ سے بارشوں کے دوران گیس پائپ لائنوں کو نقصان پہنچنے کو بنیاد بناکر سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کوئٹہ اور صوبے کے مختلف علاقوں میں آئے روز کئی کئی گھنٹوں تک گیس بند رکھ کر ان کی مرمت کا جواز پیش کیا جارہا ہے شدید سردی کے باعث کوئٹہ اور سرد علاقوں کے مکین سردی سے بچنے کے لئے بزرگ اور بوڑھے،خواتین گیس کی سہولت سے محروم ہیں جبکہ خواتین کو گیس کی بندش سے امور خانہ داری میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے عوامی حلقوں نے حکومت اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ میں شدید سردی اور عام دنوں میں گیس کی بلا جواز بندش اور پائپ لائنوں کی مرمت کے نام پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کمپنی حکام کے خلاف کارروائی کریں گیس میسر نہ ہونے کے باوجود شہریوں کو کمپنی کی جانب سے ہزاروں روپے کے بل تواتر کے ساتھ بھیج کر شہریوں کو بلا وجہ ذہنی کوفت میں مبتلا کیا جارہا ہے عدالت عالیہ کی جانب سے بلوں میں بلا جواز ٹیکسز اور بلا جواز بلوں میں اضافے کے خاتمے کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے عدالتی احکامات کی بھی توہین کی جارہی ہے جبکہ مستونگ میں سنگر کے مقام پر علاقہ مکینوں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اور سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی گھنٹوں تک روڈ بلاک رہنے سے ٹریفک معطل رہی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں