عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ،ناظم صحت ڈاکٹر رخسانہ مگسی

بدھ 1 مئی 2024 18:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ناظم صحت جھل مگسی ڈاکٹر رخسانہ مگسی صاحبہ سے میر یوسف عزیز مگسی پریس کلب جھل مگسی بمقام گنداواہ کے عہدیداران نے انکے آفس میں ملاقات کی ڈاکٹر رخسانہ مگسی صاحبہ نے نئے زیر تعمیر آئی سی یو وارڈ بلڈنگ، نیو ٹیکنالوجی لیب مشین اور کووڈ 19 بلڈنگ ٹراما سنٹر کا وزٹ کروایا اس موقع پر ایس ڈی او بی اینڈ آر بلڈنگ محمد یونس ابڑو، نیوٹریشن آفیسر سیف اللہ ہانبھی و دیگر موجود تھے اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر رخسانہ مگسی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں عوام کی خدمت کرنا میری ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے انہوں نے نیو ٹیکنالوجی لیب مشین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پورے بلوچستان میں یہ مشین صرف ضلع جھل مگسی کو یہ اعزاز حاصل ہے جو کہ عوام کیلئے انتھک کوششوں سے حاصل کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں