یکم مئی انسانی تاریخ میں محنت و عظمت ، جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن ہے،درچین مری

بدھ 1 مئی 2024 18:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) پیمرا بلوچستان کی چیئرپرسن اور بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنما ءمحترمہ درچین مری نے کہا ہے کہ عالمی یوم مزدور یکم مئی مزدوروں عالمی دن ہر سال منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام نے تمام طبقات کے حقوق متعین کئے ہیں ،تاہم مزدور کے حقوق کے حوالے سے اسلام میں کہا گیا ہے کہ مزدور کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ادا کر دی جائے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں کا عالمی دن کار خانوں، کھیتوں، کھلیانوں، کانوں اور دیگر کار گاہوں میں سرمائے کی بھٹی میں جلنے والے لاتعداد محنت کشوں کا دن ہے اور یہ محنت کش انسانی ترقی اور تمدن کی تاریخی بنیاد ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں