صوبائی وزیرپی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کا گوادر میں بے گناہ مزدوروں کے قتل پر اظہار مذمت

جمعرات 9 مئی 2024 17:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے گوادر میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کے واقعہ پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دلخراش واقعے کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اپنے جاری بیان میں شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور تعزیت بھی کی ۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے، بے گناہ مزدوروں کا قتل غیر انسانی فعل اور نا قابل معافی جرم ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی زخمیوں کو جلد اور مکمل صحتیابی عطا فرمائے ، شہداء کے درجات بلند فرمائے اور رلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں