مئی2023 کے منصوبہ سازوں اور سہولیت کاروں کیخلاف فوری کارروائی عمل لائی جائے ، نواب ثناء اللہ زہری

جمعرات 9 مئی 2024 20:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ 9 مئی 2023 پاکستان کی تاریخ کا بدترین و سیاہ ترین دن تھا، کسی بھی واقعہ پر احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہی9 مئی 2023 کو ایک سازش کے تحت پرتشدد مظاہرے کرکے ملک کو نقصان پہنچایا گیا،یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ 9مئی کو پاکستان کی سالمیت پر حملہ کیا گیا، ملک کے لئے قربانی دینے والے شہداء کے مونومنٹ کی بے حرمتی انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت اقدام تھا، ایک سازش کے تحت 9 مئی کے دن حساس تنصیبات اور افواج پاکستان کو نشانہ بنایا گیا،ایک سال گزر جانے کے باوجود سانحہ 9مئی کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک نہیں پہنچایا گیا، ملک دشمن اور پاکستان مخالف عناصر وہ کام 75 سالوں میں نہ کرسکے 9 مئی کو ایک نام نہاد جمہوری جماعت نے کرکے دیکھایا۔انہوں نے کہا کہ 9مئی2023 کے منصوبہ سازوں اور سہولیت کاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل لائی جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں