گڈانی کے عوام کی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا ، وڈیرہ جان شیر بلوچ

پیر 13 مئی 2024 17:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) چیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ جان شیر بلوچ نے کہا ہے کہ ساحلی علاقے گڈانی میں ہمیشہ ہمارے آباو اجداد نے خدمت کی ہے اور میں بھی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گڈانی کی عوام کی خدمت کررہے ہیں اور انشاء اللہ یہ خدمت کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی گڈانی کے چیئرمین کی حیثیت سے ہمارے پاس جو بھی وسائل و اختیارات ہیں وہ سب بروئے کار لاکر عوام کے مسائل حل کررہے ہیں اور الحمد اللہ ہمارے پورے خاندان نے گڈانی کے عوام کی خدمت میں اپنی زندگی وقف کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کو چاہیئے کہ وہ گڈانی کے وافر مقدار میں فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں ،انشاء اللہ گڈانی کو ایک خوبصورت شہر بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گڈانی کا شمار پاکستان کے مشہور علاقوں میں ہوتا ہے اور یہاں پر پورے ملک سے لوگ آتے ہیں اور انہیں یہاں پر تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ گڈانی کو مزید ایک بہترین علاقہ بنائیں اور نیک نیتی سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے اور دن رات ایک کرکے عوام کی خدمت کریں گے تاکہ عوام بھی ہمیں اچھے الفاظوں میں یاد رکھ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ہمیں فنڈز ملتے جائیں گے ہم وہ فنڈز عوام پر خرچ کرتے رہیں گے اور کسی بھی حال میں گڈانی کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں