بلوچستان فوڈ اتھارٹی کام لورالائی میں 90 یونٹس کا معائنہ، 22 یونٹس کو جرمانہ

پیر 13 مئی 2024 17:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے لورالائی شہر کے مختلف مضافات میں اشیاء خوردونوش کی مراکز کا معائنہ کیا۔معائنے میں ریسٹورنٹ، میٹ شاپس اور بیکری شاپس شامل تھیں ۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے کل 90 یونٹس کا معائنہ کیا جن میں سے 22 یونٹس کو جرمانہ کیا گیا جبکہ 21 یونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے۔

(جاری ہے)

ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق بیکری کی پراسیسنگ ایریا میں گندگی، حشرات کی موجودگی، اشیاء پیک کرنے کے لیے اخبار کا استعمال، بی ایف اے لائسنس کی عدم دستیابی، بی ایف اے ایس او پیز کی خلاف، زائد المیعاد اشیاء کی موجودگی، پابندی عائد چائنیز نمک کا استعمال، گوشت دکان کے باہر لٹکا ہوا پایا گیا، گوشت کے ناقص اسٹوریج پر جرمانے عائد و یونٹس کو بہتری کے لیے اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے اور ضبط شدہ اشیاء کو موقع پر تلف کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں