حکومت بلوچستان نے گندم کے نقل وحمل پر پابندی لگا دی

فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کا فیصلہ مسترد کردیا، عدالت جانے کا اعلان

پیر 13 مئی 2024 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) حکومت بلوچستان نے سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں دفعہ 144 کے تحت گندم کی نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے مخالفت کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے گندم کے نقل و عمل پر پابندی لگا دی ہے ، محکمہ داخلہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نصیرآباد اور سبی ڈویڑن میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت کولپور لیویز چیک پوسٹ ،بولان، سبی،، ڈیرہ مراد جمالی ،اوستہ محمد، خانپور، جھل مگسی، ڈیرہ اللہ یار سمیت دیگر علاقوں سے گندم کی نقل و عمل پر پابندی عائد ہے جو 30جون تک برقرار رہے گی۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلور ملز اپنی مدد آپ گندم خرید کر عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کا ارادہ رکھتی ہیں، حکومت نے پابندی گندم زخیرہ اندوز مافیاں کو نوازنے کیلئے عائد کی ہے۔

(جاری ہے)

فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ زمینداروں کے پاس وافر مقدار میں گندم موجود ہے تاہم پابندیوں کے بعد اب گندم خریدنے والا کوئی نہیں جس سے زمینداروں کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کے ساتھ ساتھ شدید احتجاج کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں