معیاری تعلیم اور نوجوانوں کی بہتری کے لئے صوبائی حکومت کے ہراقدام کو سپورٹ کرتے رہیں گے، رکن قومی اسمبلی کے ہمراہ صوبائی وزیر تعلیم کا دورہ

منگل 14 مئی 2024 10:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی اور صوبائی وزیرِ محترمہ راحیلہ درانی نے کوئٹہ کے مختلف اسکولزکا دورہ کیا۔لوئر کاریز میں شہید نواب غوث بخش رئیسانی سکینڈری ہائی اسکول کا دورہ کرکےطلباء اور اساتذہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے ۔نوابزادہ جمال رئیسانی نے لوئر کاریز پبلک لائبریری کا بھی دورہ کیا۔

لائبریری کے اسٹاف اور نوجوانوں سے بات چیت کی۔ نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو تعلیمی اداروں اور پبلک لائبریریز میں ہرممکن سہولت فراہم کریں گے اور بلوچستان بھر میں منشیات کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی برقرار رکھیں گے۔ نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے پی آئی ای ٹی کا بھی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ درانی کے ہمراہ مختلف سیکشنز کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ درانی نے نوابزادہ جمال خان رئیسانی کو ٹیچرز کی استعداد بڑھانے کیلیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے صوبائی وزیرِ محترمہ راحیلہ درانی کو معیار تعلیم بہتر بنانے کیلیے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم اور نوجوانوں کی بہتری کے لئے صوبائی حکومت کے ہراقدام کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں