ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایا نے بلیلی چیک پوسٹ پر گاڑیوں سے پولیس اہلکاروں کے پیسے لینے کا نوٹس لے لیا

منگل 14 مئی 2024 20:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایا نے بلیلی چیک پوسٹ پر گاڑیوں سے پولیس اہلکاروں کے پیسے لینے کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایا نے رشوت لینے کے الزام میں نے ڈی آئی جی کوئٹہ ہیڈ کانسٹیبل رضوان اور کانسٹیبل نقیب اللہ کو معطل کر تے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او سے خاموش رہنے پر جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایا نے کہا کہ جب پیغام دے دیا گیا ہے کہ پولیس میں کرپٹ عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوگی تو پھر یہ ہمت کس طرح کی گئی اس کو صرف ریکارڈ کا پیٹ بھرنے کی معطلی نہ سمجھی جائے دونوں اہلکاروں کو قانونی کاروائی پوری کر کے ملازمت سے برخاست کریں گے۔واضح رہے کہ ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایا نے چارج سنبھالنے کے بعد بڑا واضح پیغام دیا تھا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لئے ہوگی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں