کیسکوکی بجلی چوروںاور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری

منگل 14 مئی 2024 20:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات کی روشنی میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی مختلف ٹیمیں صوبہ بھرمیں بجلی چوروںاورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاںکررہی ہیں اور ا س سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی،سبی،خضداراور مکران سرکلز میں کیسکوٹیموں کی جانب سے بجلی چوروںکے خلاف قانونی کارروائی کاعمل تیزی سے جاری ہے جس کے تحت ماہ ستمبرسے اب تک صوبہ کے مختلف پولیس اسٹیشنوںمیں بجلی چوروںکے خلاف6ہزار166 تحریری درخواستیںارسال کر دی گئیںہیںجن میں سے اب تک 607 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کئے جا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ خصوصی مہم کے دوران کیسکونے صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی میٹروںکو شنٹ کئے جانے والے 24ہزار312گھریلوکنکشنز،8ہزار246کمرشل کنکشن جبکہ 2ہزار458زرعی کنکشنزاور515صنعتی صارفین کے کنکشنز منقطع کرکے بعد ازاںاُن پر جرمانے عائد کردئیے اوراس طرح مجموعی طورپربجلی چوروںکو ایک کروڑ23لاکھ87ہزاربجلی یونٹ ڈیٹیکشن کی مد میں چارج کیئے گئے جبکہ چارج شدہ بجلی یونٹس کی قیمت تقریباً63کروڑ 92لاکھ 82ہزارروپے بنتی ہے جن میں سے کیسکونے اب تک 59کروڑ58 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول بھی کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںنادہندگان سے بجلی بلوںکی مدمیں بقایاجات کی وصولی کاعمل بھی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اوراس سلسلے میں ماہ ستمبر سے اب تک صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز میںکیسکو ٹیموںنے بقایاجات کے حامل 2 لاکھ 44ہزار125 نادہندہ صارفین سے تقریباً3 ارب65کروڑ87لاکھ روپے بھی وصول کئے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ کیسکو ٹیموںکی جانب سے بجلی چوروںاور نادہندگان کے خلاف صوبہ بھرکے تمام آپریشن سرکلز میں کارروائیاں جاری ہیں ، لہٰذا کیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بجلی بلوںکی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے ذمہ بقایاجات بھی اداکریںتاکہ کنکشن منقطع ہونے یا مزید کسی بھی زحمت اور پریشانی سے بچاجاسکے۔علاوہ ازیں تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجتناب کریںاور اپنے اردگردبجلی چوروںکی نشاندہی کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں