واسا ملازمین کی تنخواہیں جو پچھلے تین ماہ سے ادا نہیں کی گئی ، رحمت اللہ

منگل 14 مئی 2024 22:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) ضلع کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری، جنرل سیکرٹری ارباب عبدالخالق کاسی، سینئر نائب صدر اول محمد عارف مینگل ، جوائنٹ سیکرٹری غلام نبی محمد حسنی و دیگر عہدیداران نے مشترکہ بیان میں حکومت بلوچستان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ واسا ملازمین کی تنخواہیں جو پچھلے تین ماہ سے ادا نہیں کی گئی جس کی وجہ سے واسا ملازمین میں بے چینی پائی جارہی ہے تنخواہوں کی ادائیگی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں