ٹریفک پولیس کی جانب سے آئی ٹی یونیورسٹی کوئٹہ (بلیلی کمپس)میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے انعقاد پر ٹریفک پلان کا اعلان

منگل 14 مئی 2024 20:40

* کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) ٹریفک پولیس کی جانب سے 16-15 مئی کو آئی ٹی یونیورسٹی کوئٹہ (بلیلی کمپس)میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے انعقاد کے موقع پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے کیونکہ ملک بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے لہذا ٹریفک پلان کے تحت ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ایئر پورٹ روڈ سے باہر جانے والی ٹریفک ایئر پورٹ ٹرن سے براستہ ایئر پورٹ رائونڈ ابائوٹ شہر سے باہر جائیگی اور شہر میں آنے والی ٹریفک طور ناصرپھاٹک سے براستہ مغربی بائی پاس شہر میں داخل ہو گی اور ایئر پورٹ رائونڈ ابائوٹ سے واپس ائیر پورٹ روڈ میں داخل ہو سکے گی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اورعوام سے بھر پور تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں