بلوچستان ،قیدیوں کو راشن سپلائی کرنیوالے ٹھیکیداروں کیواجبات کی عدم ادائیگی پر یکم جون سے راشن کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی

منگل 14 مئی 2024 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) بلوچستان کی جیلوں میں قیدیوں کو راشن سپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں نے چھ کروڑ سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی پر یکم جون سے راشن کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق بلوچستان کی بارہ جیلوں اور جوڈیشنل لاک اپ کے قیدیوں کو راشن سپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں نے آئی جی جیل خانہ جات کو لکھے گئے مراسلے میں کہا کہ محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے رواں سال فروری سے راشن سپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں کو رقم کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے اس مد میں واجبات 6 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئے ہیں ،جن میں مچ اور کوئٹہ جیلوں کے ذمہ ڈیڈھ ڈیڈھ کروڑ روپے اور گڈانی جیل کے ذمہ ایک کروڑ کے واجبات ہیں جبکہ دیگر نو جیلوں اور جوڈیشنل لاک اپ کے ذمہ تقریبا دو کروڑ سے زائد کے واجبات ہیںمراسلے میں لکھا گیا ہے کہ اگر 31مئی تک واجبات ادا نہیں کئے گئے تو یکم جون سے جیلوں کو راشن کی سپلائی بند کردیں گے ،،اس ضمن میں آئی جی جیل خانہ جات شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ مطلوبہ فنڈز کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت کو لیٹر لکھ دیا ہے ،محکمہ جیل کو قیدیوں کی تعداد اور اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہر سال اضافی فنڈزدرکار ہوتے ہیں،آئی جی جیل نے بتایا کہ فنڈز ملتے ہی ٹھیکیداروں کو واجبات ادا کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں