نیشنل پا رٹی کے پا ر لیما نی وفد کی سینیٹر جا ن محمد بلیدی کی سر بر اہی میں ڈائر یکٹر جنر ل ہیلتھ ڈاکٹر محمد احمد قا ضی سے ملا قا ت

منگل 14 مئی 2024 23:20

اسلام آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) نیشنل پارٹی کے پارلیمانی وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر جان محمد بلیدی کی سربراہی میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر محمد احمد قاضی سے ان کے آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر سابق وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور قومی اسمبلی کے رکن پھلین بلوچ بھی ساتھ تھے۔

نیشنل پارٹی کے پارلیمانی وفد نے ضلع کیچ میں ڈینگی کی تشویشناک صورتحال کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل کو آگاہ کیا۔ انھوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کو ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے یونیسف اور ورلڈ ھیلتھ آرگنائزیشن اور دیگر بین القوامی اداروں کو بھی اس کے روک تھام کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے کہاکہ ابھی تک ضلع کیچ کے صرف چار یونین کونسلوں پر کام ہوا ہے جبکہ کیچ کے 72 یونین کونسل ہیں مکران میں ڈینگی کے حوالے سے آگائی مہم چلانے کی ضرورت ہے اور تربت میں ان مریضوں کے لیے علحیدہ وارڈ کی ضرورت ہے جس میں ڈاکٹرز سمیت تمام سہولیات ہوں انھوں نے کہاکہ اس وقت بیشتر مریض علاج کے غرض سے کراچی اور دیگر شہروں کا رخ کررے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ کیچ کا محکمہ صحت اپنی پوری کوشش کررہا ہے ڈینگی کو مارنے کے لیے اسپرے کی ضرورت ہوتی ہے اور لوگوں کو شعور دینے کے لیے مہم چلانے کی ضرورت ہے مرکزی حکومت کو لیبارٹری ادویات اور دیگر سہولیات کے لیے خود بھی اقدامات اٹھائیں اور ورلڈ ھیلتھ آرگنائزیش اور یونیسف کو بھی پابند کرے کہ وہ وبائی امراض کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر محمد احمد نے پارلیمانی وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائیں گئے اور ممکنہ مدد و سپورٹ مہیا کریں گئے اور بین القوامی اداروں کو بھی پابند کریں گئے کہ وہ ڈینگی کے خلاف مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں