امتحانی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے خود کار ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے، میر اعجاز عظیم بلوچ

بدھ 15 مئی 2024 21:55

ٓ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کوئٹہ میر اعجاز عظیم بلوچ نے کہا ہے کہ نقل ایک ناسور ہے جو ملک کی نئی نسل کو جہالت کے اندھیرے میں دھکیل رہا ہے بلوچستان حکومت اس ناسور کو ختم کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہم سب کو مل کر عملی جدوجہد کرنی ہوگی۔بورڈ نے ہمیشہ قومی امنگوں کے مطابق صاف و شفاف امتحانات پر امن ماحول میں منعقد کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ بلوچستان بورڈ اپنے قومی فریضہ کی ادائیگی میں ہمہ وقت تیارہے۔

بلوچستان بورڈ نے تاریخ رقم کر کے پاکستان کے دیگر بورڈ سے پہلے زرلٹ کا اعلان کیا اور بلوچستان کے طلبائ اورطالبات کے دل جیت لیے میری کوشش ہوگی کہ اس سال بھی بلوچستان بورڈ پہلے رزلٹ کااعلان کرے گی امتحانی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے خود کار ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرادیا گیااور ڈیجیٹل اٹینڈنس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم "ڈیمز" کے تحت امتحانی عملے ، اور امتحانات میں شریک طلبہ سمیت مانیٹرنگ اسٹاف کی رئیل ٹائم آن لائن حاضری جدید خود کار ڈیجیٹل سسٹم کے ساتھ ساتھ بلوچستان بورڈ میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اصلاحاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنا کر بورڈ کے امور سے متعلق عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچائی جائیںگئی اس سے قبل آن لائن ڈگری ، ڈی ایم سی کا اجراء، اسناد کی تصدیق اور ری کاو ٴنٹنگ پروسیجر کی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاری امتحانات کے مختلف سینٹروں کے دورے پر طلباء اور طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈپٹی کنٹرولر بلوچستان بورڈ قاضی محمد انور بھی ساتھ تھے چیرمین بورڈ نے امتحانات دینے والے بچوں کے سیلپ اور پیپرز بھی چیک کیے۔ چیرمین بورڈ میر اعجازعظیم بلوچ نے کہا کہ صوبے کے بچوں کو نقل سے بچا کر انہیں علم کی دولت سے آراستہ کرنا ہوگا کیونکہ جہاں بچے نقل کرکے پاس ہو تے ہیں مگر وہ عملی زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہوتے آج ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ نقل جیسی لعنت کا خاتمہ کرنا ہوگا بچوں کو پڑھ لکھ کر ایک باشعور شہری بننا ہوگا کیونکہ انہیں ملک و قوم کی خدمت کرنی ہے آج دنیا میں وہی اقوام ترقی یافتہ ہیں جنہوں نے علم کو اپنا ہتھیار بنایا اور اپنے ملک سے جہالت کا خاتمہ کیا ہمیں بھی اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے علم کی شمع کو مزید روشن کرنا ہوگا اسی میں ہم سب کی کامیابی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں