صحت کے شعبے میں بہت سارے چیلنجز کی وجہ سے بلوچستان کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ، فیصل خان جمالی

بدھ 15 مئی 2024 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) وزیر صحت بلوچستان سردارزادہ میر فیصل خان جمالی کی زیر صدارت اسلام آباد میں میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات کے جاری سرگرمیوں کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان ، پی سی ای پی آئی بلوچستان ڈاکٹر کمالان گچکی ، ڈاکٹر وحید لاشاری TFP EPI بلوچستان ، میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن سیٹل یو ایس اے ، ڈاکٹر زریف الدین خان ٹی ایف پی ایف ڈی آئی اسلام آباد ، خرم بٹ سینئر پروگرام آفیسر میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور دیگر نے شرکت کی۔

میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے پروگرام آفیسر خرم بٹ نے وزیر صحت کو بلوچستان میں فاؤنڈیشن کے تعاون سے پولیو اور ای پی آئی کے لیے جاری تعاون کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر صحت بلوچستان سردارزادہ میر فیصل خان جمالی نے تعاون کو سراہتے ہوے کہا کہ محکمہ صحت بلوچستان فاؤنڈیشن کے ساتھ ساتھ دیگر شراکت داروں اور عطیہ دہندگان کی طرف سے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی حمایت کے لیے ہمہ وقت موجود ہے۔

صحت کے شعبے میں بہت سارے چیلنجز کی وجہ سے بلوچستان کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اور ہم سب بلوچستان کے صحت کے اشاریوں خصوصاً پولیو اور صوبے میں معمول کے حفاظتی ٹیکوں کو مضبوط بنانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے کہا کہ محکمہ صحت اور بی ایم جی ایف کے درمیان طے پانے والے پائیدار مفاہمت نامے کے مطابق فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور فاؤنڈیشن کی طرف سے فراہم کی جانے والی تمام مدد مستقبل میں حکومتی وسائل کے ذریعے برقرار رہے گی۔ڈاکٹر کمالان گچکی نے کہا کہ ای پی آئی بلوچستان پورے صوبے میں پولیو کے خطرے والے جغرافیوں میں خصوصی توجہ کے ساتھ معمول کے حفاظتی ٹیکوں کو مضبوط بنانے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں