کوئٹہ کسٹم نے چار ماہ میں کارروائیاں کرکے 13 ارب روپے سے زائد مالیت کا غیر سامان قبضے میں لے لیا

بدھ 15 مئی 2024 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) کوئٹہ کسٹم کے عملے نے امسال کے پہلے چار ماہ میں سمگلنگ کی روک تھام کے لئے کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ارب روپے سے زائد مالیت کا غیر ملکی سامان جس میں چینی، سگریٹ، گندم، آٹا، غیر ملکی کپڑا، پٹرول، ڈیزل، چھالیہ، موبائل فونز ، کھاد، منشیات اور نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔

(جاری ہے)

چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان ، کلیکٹر ، ایڈیشنل کلیکٹرز، ڈپٹی کلیکٹرز، اسسنٹنٹ کلیکٹرز، انسپکٹرز اور دیگر عملے نے صوبے میں سمگلنگ کی تھام کو یقینی بناتے ہوئے ایف بی آر کی جانب سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں صوبے بھر میں کسٹم چیک پوسٹوں فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ، موبائل اسکواڈ نے بلوچستان بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے ساڑھے 8 لاکھ کلو چھالیہ ، 331 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں جس میں لگژری گاڑیاں بھی شامل ہیں 3 لاکھ 70 ہزار کلو کپڑا ، 6663 کاٹن سگریٹ ، 40504 عدد مختلف اقسام کے ٹائر، 14 لاکھ سے زائد چینی اور گندم، 9 لاکھ 68 ہزار لیٹر ڈیزل ، 6 لاکھ 31 ہزار سے زائد پیٹرول 3859 موبائل فونز ، 41 ہزار کلو آٹا، 20 ہزار کلو کھاد اور دیگر اشیاء قبضے میں لیں ان کارروائیوں میں کسٹم کے ہمراہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تعاون بھی شامل ہے کوئٹہ کسٹم کی جانب سے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تواتر کے ساتھ کارروائیاں کی جارہی ہے اور یہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ صوبے کو سمگلنگ کے ناسور سے محفوظ بنایا جاسکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں