۷ہزار گنجی فروٹ اینڈ سبزی منڈی سمیت دیگر علاقوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ، حاجی علی مدد جتک

جمعرات 16 مئی 2024 18:05

ٴ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) صوبائی وزیر زراعت پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ ہزار گنجی فروٹ اینڈ سبزی منڈی سمیت دیگر علاقوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے فوری طور پر صفائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی کیلئے ٹیوب کی تنصیب یقینی بنائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل بلوچستان آڑھتیان فروٹ اینڈ ویجیٹبل کمیشن ایجنٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صدر حاجی عبدالظاہربڑیچ جنرل سیکرٹری حاجی ظہورکاکڑ چیئرمین سیدرازمحمدآغا حاجی ہدایت اللہ بنگلزئی حاجی امان اللہ محمدحسنی سے دورہ ہزار گنجی کے موقع پر ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرزراعت حاجی علی مدد جتک نے ہزار گنجی کا دورہ کرکے لوگوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا اس حوالے سے صوبائی وزیر سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے سبزی فروٹ منڈی ہزارگنجی کے مسائل سے ا نہیں آگاہ کیا ہے اور منڈی کے دورے پر آئے تھے انہوںنے دورران آل بلوچستان آڑھتیان یونین کے مطالبے پر دورہ کیا اور تمام مسائل کا بغور جائزہ لیا اور کھلی کچہری بھی لگائی جس میںلوگوں کے مسائل سنے اور بعد میں آل بلوچستان آڑھتیان فروٹ اینڈ ویجیٹبل کمیشن ایجنٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ نے صوبائی وزیر علی مدد جتک سیکرٹری زراعت ڈائریکٹر مارکیٹنگ ودیگرافیسران کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا اور فوری طور پر ایک ٹیوب ویل اور ہنگامی صورتحال پر صفائی کے احکامات جاری کئے جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں