طلبا ء بدعنوانی کو روکنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی طاقت رکھتے ہیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب

جمعرات 16 مئی 2024 18:40

ج*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) نیب (بلوچستان) نے یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے تعاون سے 15 مئی 2024 کو "بدعنوانی کے خاتمے میں طلبائکا کردار" کے اہم موضوع پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا۔ تقریب میں فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب خرم شہزاد نے طلباء سے خطاب کے دوران نیب کے کام کرنے کا طریقہ کار بیان کیا۔

انہوں نے موضوع کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف جنگ میں طلبائکی اہمیت پر زور دیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس برائی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ لوگ معاشرے میں شفافیت اور احتساب کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے بدعنوانی سے متعلق مختلف اسلامی آیات کا حوالہ دیا، جس میں بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے اخلاقی تقاضوں پر زور دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے تاریک پہلوؤں کے بارے میں سب کو معلوم ہونا چاہیے۔ سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا جس میں طلباء اور فیکلٹی ممبران نے نیب کے مہمان سپیکر سے بات چیت کرتے ہوئے بدعنوانی اور اس کے خاتمے کے مختلف پہلوؤں پر وضاحت طلب کی۔ خرم شہزاد ڈپٹی ڈائریکٹر نیب نے تمام سوالات کے تفصیلی جوابات دئیے۔ یونیورسٹی آف بلوچستان کی جانب سے پروفیسر فائزہ میر نے بھی اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ہمارے معاشرے میں بدعنوانی کی جڑیں بہت گہری ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء میں تبدیلی لانے کی طاقت ہے لہذا انہیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس با ت کا آعائدہ کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ طلبائمیں کرپشن کے خلاف بیداری پیدا کی جا سکے اور انسداد بدعنوانی کی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں