ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے مختلف کارروائیوں میں 123 ملین سے زائد مالیت کی اشیاء سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

جمعہ 17 مئی 2024 23:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے مختلف کارروائیوں میں 123 ملین سے زائد مالیت کی اشیاء سمگلنگ ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق17 اپریل تا 17 مئی 2024 کے دوران ڈیرہ اللہ یار، بارکھان، پشین، چمن اور مستونگ کے مختلف علاقوں میں 123 ملین سے زائد مالیت کی غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔

(جاری ہے)

ضبط شدہ اشیاء میں چینی 76 میٹرک ٹن، 671 ٹائرز ،سگریٹس 159 کارٹنز اور 82,900 لیٹرز ایرانی ڈیزل شامل تھیں۔ دیگر اشیاء جس میں فرٹیلائزرز، سولر پینلز اور نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں شامل تھیں، کو ضبط کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔ اسمگلرز یہ اشیاء ٹرکوں، مسافر بسوں اور خفیہ راستوں کے ذریعے اسمگل کر رہے تھے، جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان نے ناکام بنادیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں