{جاپانی قونصل جنرل کا آصفہ اتاکا کے اعزاز میں عشایئے کا اہتمام

ئ* ملکی ترقی کیلئے جاپان کو رول ماڈل بنانا چاہیے،سید ندیم عالم شاہ کا تقریب سے خطاب

اتوار 19 مئی 2024 19:35

]کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) جاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے بلوچستان سید ندیم عالم شاہ نے پھولوں کے جاپانی طرز آرائش کے فنایکے بانا کی ماہر پروفیسر آصفہ اتاکا کے اعزاز میں پر تکلف عشایئے کا اہتمام کیا۔جس میں روٹری کلب کے صدر خواجہ ظفر جاوید ،پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سنٹر کے جی ایم نواز مگسی ،زینت یعقوب یوسفزئی ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی عہدیدار اسحاق بلوچ اور ان کی اہلیہ سابق ممبر بلوچستان اسمبلی شمع اسحاق ،خدیجہ ندیم سمیت پاک جاپان فرینڈ شپ سوسائٹی اور روٹری کلب کے ممبران نے شرکت کی۔

سید ندیم عالم شاہ نے روٹری کلب ،پاک جاپان فرینڈ شپ سوسائٹی اور سرینا ہوٹل کوئٹہ کے اشتراک سے پھولوں کی آرائش کے مقابلے ایکے بانا کے کامیاب انعقاد پرشکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

سید ندیم عالم شاہ نے پاکستانی معاشرے میں تعلیم، صحت ، سماجی بہبود،امن، محبت، بھائی چارے، مذہبی رواداری سمیت آرٹ وفن کی ترویج و فروغ کیلئے پاک جاپان فرینڈ شپ سوسائٹی اور روٹری کلب کی خدمات کو سراہا۔

جاپانی اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ کا کہنا تھا کہ پاک جاپان فرینڈ شپ سوسائٹی نے پاکستانی شہریوں کو جاپانی کلچر ،جاپان کی معیشت اور اقتصادی ترقی کے میدانوں میںجاپانی قوم کی جہد مسلسل اور کامیابیوں کے سفر سے روشناس کرانے سمیت پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ بلاشبہ جاپان ایک عظیم ملک ہے اور اس کے باشندگان کا شمار دنیا کی عظیم ترین قوموں میں کیا جاتا ہے، ان کی اپنے وطن اور اپنے وطن کے دوست ممالک سے محبت دیدنی اور بے مثال ہے ،ہمارے حکمرانوں کو پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جاپان کی ترقی کو رول ماڈل بنانا چاہیے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں