م*پارٹی میں آئین اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، ڈاکٹر عمر خان بابر

اتوار 19 مئی 2024 22:10

ل*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے اسپیشل کمیٹی برائے اکاونٹیبلٹی ڈسپلن سکیڈ (SCAD) کے سربراہ ڈاکٹر عمر خان بابرنے کہا ہے کہ پارٹی میں آئین اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا سزا و جزا کے بغیر کوئی تنظیم و پارٹی کامیابی کی منازل طے نہیں کرسکتی پارٹی آئین و ڈسپلن کی خلاف کی صورت میں کارروائی کی جائے گی اور ایک ماہ میں یہ چیزیں میڈیا کے سامنے واضح ہوں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان سے اپنے دیگر ممبران شاکر مندوخیل ،سلام آغا ایڈوکیٹ ایڈووکیٹ اور صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ، جنرل سیکرٹری جہانگیر رند، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار خادم حسین وردگ، نوابزادہ شریف جوگیزئی، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر نور خان خلجی، سابق ایم این اے منورہ منیر بلوچ ، سید میر علی آغا اور دیگر کے ہمراہ اتوار کی شب کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ تمام سروے کے مطابق ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کا گراف 90 فیصد ہے تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جسکا آئین بین الاقوامی سطح کا ہے جو حقیقی معنوں میں جمہوری اقدار کی عکاسی کرتا ہے ہم مرکزی ،صوبائی قیادت اور پارٹی کے مشکور ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہوئے پارٹی کو ترقی و کامرانی کی راہ پر گامزن کرینگے کیونکہ کوئی بھی تنظیم، ادارہ اور پارٹی اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتی جب تک آئین کی روشنی میں نظم و ضبط/ ڈسپلن سزا اور جزا کا نظام موجود نہ ہو ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی عہدیدار ، ممبر ، سینئر قیادت پارٹی آئین سے بالاتر اور آزاد نہیں ہے کیونکہ پارٹی میں سزا و جزا ، میرٹ، کارکردگی، سیاسی مبارزہ کی تکمیل پارٹی آئین و نظم و ضبط کی مرہون منت ہے اسکے برعکس ذاتی مفادات، ترجیحات، اقربا پروری، نااہلیت اور اجارہ داری کا خاتمہ بھی آئین کی روشنی میں نظم وضبط سے جڑا ہوا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ سزا و جزا کے بغیر کوئی بھی ادارہ ، تنظیم اور پارٹی کامیابی کی منازل طے نہیں کرسکتی اس لئے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان میں آئین و ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی صورت میں آئینی کاروائی کی جائے گی کیونکہ جماعت میں تمام ادارے متحرک اور مضبوط ہیں جن کی بناء پر پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں