ڈائریکٹرجنرل نادرا بلوچستان محمد کاشف اقبال نے بلوچستان کے ضلع مستونگ اور تحصیل دشت کے نادرا رجسٹریشن سینٹرزکا دورہ

پیر 20 مئی 2024 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل نادرا بلوچستان محمد کاشف اقبال نے سوموار کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ اور انکے تحصیل دشت کے نادرا رجسٹریشن سینٹرز کا اچانک دورہ کیا۔سینٹرز میں موجود سائلین سے مسائل دریافت کئے۔ ڈائریکٹر جنرل نادرا محمد کاشف اقبال نے نادرا رجسٹریشن آفس مستونگ میں خواتین کیلئے مزیدایک اور پروسیسنگ کائونٹر قائم کردیا جس سے کام میں مزید تیزی آئیگی ۔

(جاری ہے)

نادرا آفس مستونگ انچارج کو مذکورہ سینٹر میں عوام کو بیٹھنے اور صاف پانی کی فراہمی کا حکم دیا۔دریں اثناڈائریکٹر جنرل محمد کاشف اقبال نے این آر سی دشت کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے رجسٹریشن سینٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ اور آفس کی بائونڈری وال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی جی نے سائلین کے مشکلات اور مسائل سنے۔ڈی جی نادرا نے مذکورہ سینٹر میں خواتین اور ضعیف العمر افراد کے بیٹھنے کیلئے الگ انتظار گاہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ سے مشاورت کے بعد مذکورہ سینٹر کی چار دیواری کو مزید وسیع کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں