ڈپٹی کمشنر دکی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ، ہسپتال کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا

بدھ 22 مئی 2024 18:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں اوپی ڈی، شعبہ حادثات، ایکسرے روم، لیبارٹری، ای پی آئی سنٹر اور نیوٹریشن سنٹرکا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں موجود سہولیات اور عملے کی کارکردگی کو جانچا۔ڈپٹی کمشنر نے ہر شعبے میں موجود سہولیات اور آلات کی دستیابی کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے داخل مریضوں کی عیادت کی اور علاج کے بارے میں دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں موجود میڈیسن اور دیگر طبی سامان کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر جوہر شادوزءنے تفصیلات بتائیں اور درپیش مسائل بیان کیئے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے ایم ایس اور ملازمین کو ہدایات دیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور ایمانداری سے سر انجام دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عملے کو متنبہ کیا کہ کوتاہی یا غیر ذمہ داری کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ادویات کی کمی ، مزید ڈاکٹرز اور سٹاف کی تعیناتی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کی یقین دھانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں