ٹرکوں کے قافلے پرسنجاوی کے علاقے میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

سیکورٹی ادارے فوری طور پر دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے کارروائی کریں، سردار یعقوب ناصر

بدھ 22 مئی 2024 21:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر ممبر نیشنل اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر نے دکی کے علاقے سے لوڈ ہونے والے ٹرکوں کے قافلے پر سنجاوی کے علاقے میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی ادارے فوری طور پر دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے کارروائی کرے دکی میں 70 ہزار مزدور کام کررہے ہیں مگر بدامنی کی وجہ سے اب کول مائنز بند جبکہ مزدور گھروں کو چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے دہشتگرد مزموم کاروائیاں کرکے دکی کا امن اور روزگار تباہ کررہے ہیں۔اعلیٰ حکام سے اس حوالے سے بات کرلی ہے جنہوں نے یقینی دہانی کروائی ہے کہ کوئلے سے لوڈ ٹرکوں کے کانوائے اب شام کی بجائے دن کو روانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں