کچھ عناصر سستی شہر ت حاصل کرنے کیلئے سوشل میڈیا پرمنتخب رکن اسمبلی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں، زرک خان

بدھ 22 مئی 2024 20:15

`کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) رکن بلوچستان اسمبلی زرک خان مندوخیل کے ترجمان نے کہا ہے کہ کچھ عناصر سستی شہر ت حاصل کرنے کیلئے سوشل میڈیا پرمنتخب رکن اسمبلی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ،زرک خان مندوخیل عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہوکر اسمبلی تک پہنچے ہیں انہیں عوام کے دل سے نکالنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے ایک امیدوار عمران حسین ہزار ہ سستی شہر ت حاصل کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر رکن اسمبلی زرک خان مندوخیل کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ رکن اسمبلی نے انہیں آفر کی ہے کہ وہ عدالت سے کیس واپس لے لیں جس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ 8فروری کو عوام نے عام انتخابات میں ووٹ دیکر زرک خان مندوخیل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا رکن اسمبلی کی کامیابی بعض عناصر کو ہضم نہیں ہورہی ہے اور وہ بے بنیاد پروپیگنڈہ کرکے سستی شہر ت اور عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیںلیکن انہیں اس میں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ زرک خان مندوخیل عوام کی ہردلعزیز شخصیت ہیں اورعوام نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات میں کامیاب بنایا انہیں عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ رکن اسمبلی جھوٹے اور بے بنیاد کیس سے عدالت سے باعزت بری ہونگے اور مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ترجمان نے کہا کہ مخالفین جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے کی بجائے پانچ سال انتظار کریں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں