۔سنجاوی میں کوئلے سے لوڈ ٹرکوں پر فائرنگ اور آگ لگانے ایک ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کی سخت مذمت کرتے ہیں، نور محمد شاہوانی

بدھ 22 مئی 2024 20:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالباقی کاکڑ اور دیگر ٹرانسپورٹرز نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے شدید غم و غصے کے ساتھ گزشتہ روز سنجاوی کے علاقے پاسرہ تنگی میں کوئلے سے لوڈ ٹرکوں پر فائرنگ اور اگ لگائے جانے اور ڈرائیوروں کو زخمی کرنے جس میں ایک ڈرائیور جاں بحق ہونے کی سخت اور شدید مذمت کی گئی اس خبر نے پورے بلوچستان کو لپیٹ میں لے لیا گیا ہے اس قسم کا ل بوز دلانا قدام ناقابل برداشت ہے ہم متعلقہ حکام اور اداروں کو خبردار کرتے ہیں کہ سنجاوی میں پاسرہ تنگی کے مقام پر اس نا خوشگوار واقعہ کا7 یوم کے اندر ملزمان کو کٹہرے میں لا کر قانونی کاروائی کی جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کریں گے اور ٹرانسپورٹروں کے تحفظ کے لیے کسی بھی قسم کی احتجاج سے گریز نہیں کریں گے اس سلسلے میں پورے بلوچستان سے ٹرانسپورٹروں کی مختلف تجاویز اور آرا ارہی ہے جس کے لیے مرکزی صدر حاجی نور محمد شوانی فیصلہ کریں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں