ذ*جمعیت علما اسلام ہر دور میں طاغوتی قوتوں کے ساتھ عہدابرآ ہوتا رہا ہے

‘ قائدجمعیت مولانا فضل الرحمن کا نہ صرف قومی سیاست پر نظر یے بلکہ عالمی سامراجی قوتوں کے ساتھ بھی نبردآزا ہے ،مولانا عبدالواسع

بدھ 22 مئی 2024 22:00

+کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے جماعتی اراکین کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالی نے ہماری رفاقت ایسے جماعت کے ساتھ رکھی ہے جن کے اکابرکن ہر دور میں طاغوتی قوتوں کے ساتھ عہدبرآ رہے ہیں ،قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب کی متحرک قیادت اور دانشمندانہ حکمت عملی کے وجہ سے جمعیت علما اسلام نہ صرف قومی سیاست کا محور سمجھا جاتا ہے بلکہ عالمی سیاست میں بھی اہم مقام ہے انھوں نے کہاہے کہ قائد جمعیت ہمیشہ آئینی اور جمہوری جدوجہد کے لئے متحرک رہے ہے اس راستے کے ہررکاوٹ کا دلیل ومنطق کے ساتھ مقابلہ کیا ہے جب تک صحیح معنوں میں جمہوری اقدار بحال نہیں ہوتے کوئی عہدہ اور منصب جمعیت علما اسلام اپنے شایان شان نہیں سمجھتی جدوجہد کے نتیجے میں کوئی جماعت اگر مصلحت پسندی کا شکار ہوکر ہماری جمہوری جدوجہد کے ثمرات سے مستفید ہو رہی ہے تو یہ ہمارے لئے باعث اطمنان ہے جمعیت علما اسلام اس جدوجہد کو یکسوئی کے ساتھ جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعیت علما اسلام کے کارکنان جہد مسلسل اور مضبوط قوت ارادی سے اس میدان کے کندن بن چکے ہیں اور کسی بھی حریف کے خلاف کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں