بلوچستان اسمبلی کا اجلاس (آج)ہو گا

جمعرات 23 مئی 2024 01:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس (آج)جمعرات شام 4بجے ہو گا۔ اجلا س میں سردار بہادر خان یومین یو نیورسٹی کے تحت اسا تذ ہ کی بھر تی ٹیسٹ کے معا ملے پر بحث کی جا ئے گی جبکہ نیشنل پار ٹی کے رکن رحمت صالح بلو چ ضلع پنجگور میں فور جی انٹر نیٹ کی سہو لت کی بحا لی ،جمعیت علما ء اسلام کے رکن اصغر علی ترین صو بے کے 11ہزار غیر رجسٹر ڈ ٹیو ب ویلوں کو رجسٹرڈ کر کے شمی تو انائی پر منتقل کر نے ، جمعیت علما ء اسلا م کے رکن ڈاکڑ محمد نو ا ز کبز ئی میختر مر غہ کبز ائی روڈ کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کر نے، جمعیت علما ء اسلا م کے رکن میر زابد علی ریکی ضلع واشک میں کیڈیٹ کا لج کے قیا م کے لئے فنڈ مختص کر نے ، رکن صو بائی اسمبلی اصغر علی ترین پشین سے بر شور ،تو بہ کا کڑی، سر حد ی علا قوں تک سڑ ک کی تعمیر کے لئے فنڈ ریلیز کر نے سے متعلق الگ الگ قرارد ے پیش کر یں گئے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں