وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کا بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال

جمعرات 23 مئی 2024 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے زریعے اساتذہ کی بھرتیوں کا معاملہ عدالت میں نہیں چونکہ ایڈوکیٹ جنرل آج کے اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے ہیں اس لیے ایس بی کے کے ذریعے بھرتیوں کے بحث کو اگلے اجلاس تک موخر کیا جائے ۔

(جاری ہے)

میر سرفرازبگٹی نے کہا کہ چونکہ ابھی تک یونیورسٹی نے رزلٹ کا اعلان نہیں کیا ہے مگر اسمبلی کے باہر کچھ لوگ ٹیسٹ میں پاس ہونے کا دعویٰ کرکے احتجاج کررہے ہیں جوکہ نامناسب ہے معزز اراکین اسمبلی ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان کو اگلے سیشن میں آنے کا انتظار کرے تب صوبائی اسمبلی میں اس معاملے پر مزیدبحث کرلیتے ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں