آبی بحران کے خاتمہ اور بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے آبپاشی کا موثر نظام قائم کیا جارہاہے،کمشنر قلات ڈویژن

جمعرات 23 مئی 2024 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم خان بازئی نے کہاہے کہ آبی بحران کے خاتمہ اور بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لئے آبپاشی کا ایک موثر نظام قائم کیا جارہاہے،ڈیمز کی تعمیر سے نہ صرف زراعت کے شعبے کو فروغ ملے گا بلکہ اس سے زیر زمین پانی کی سطح کوگرنے سے روکنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس سے قبل بلوچستان میں بارشوں کا پانی ضائع ہو کر ندی نالوں کی نظر ہوتا تھا تاہم اب ڈیمز پراجیکٹس کے تحت بارش کے پانی کو محفوظ بنایا جارہاہے جس کا فائدہ براہ راست مقامی آبادی کو پہنچے گا۔

یہ بات انہوں نے ڈیمز سے متعلق بریفنگ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس سے قبل محکمہ ایریگیشن کے ڈویژنل سرکل سپرنٹنڈنٹ انجینئر میر اورنگزیب زہری نے کمشنر قلا ت ڈویژن کوڈویژنل سرکل ڈیمز سے متعلق آگاہ کیا، جاری اور مکمل منصوبوں اور ڈیمز کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم خان بازئی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ریجن میں ڈیمز کی اہمیت و افادیت کافی حد تک بڑھ چکی ہے چونکہ قلات ڈویژن کے تمام اضلاع کی بڑی آبادی کاانحصار زراعت اور گلہ بانی کے روزگار سے وابستہ ہے ، ڈیمز بنانے سے زراعت اور گلہ بانی کے شعبے کو سب سے زیادہ فائدہ اور مزید فروغ ملے گا،ڈیمز تعمیر کرنے سے بارش کا جو پانی ضائع ہوجاتا تھا وہ بھی محفوظ رہیگا۔

انہوں نے کہاکہ مون سون بارشوں کی آمد آمد ہے اس سلسلے میں محکمہ آبپاشی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ڈیمز کی تازہ ترین صورتحال اور ان میں پانی محفوظ بنانے کی گنجائش کا جائزہ لیں، ڈیمز کے سپل ویز کی صفائی کریں جتنے بھی ملازم ڈیمز پر تعینات ہیں ان کی حاضری کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں