بلوچستان کا ہر شہری امن کا خواہاں ہے،انسرجنسی کی وجہ پسماندگی نہیں ذاتی مفادات ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعرات 23 مئی 2024 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کا ہر شہری امن کا خواہاں ہے،انسرجنسی کی وجہ پسماندگی نہیں ذاتی مفادات ہیںبے بنیاد پروپیگنڈوں کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے، ریاست اور نوجوانوں کے درمیان دوریاں ختم کرنی ہوں گی۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں 13ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھنے کے لئے تاریخ سے واقفیت ضروری ہے ، لوگوں کو حقائق بتانے کی ضرورت ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ بلوچستان میں ریاست اور علیحدگی پسندوں کی جنگ ہے یہ تاثر غلط ہے یہ ہم سب کی لڑائی ہے ریاست رہے گی تو ہم رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات لانے کی کوشش کررہے ہیں ، 70 سالہ بگڑے نظام کو چند مہینوں میں درست کرنا ممکن نہیں، آئندہ دو سالوں میں 30 ہزار جوانوں کو ہنر مند بناکر بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گریجویٹ بزنس پلان لائیں بلا سود قرضہ دیں گے، بلوچستان میں بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام شروع کیا گیا ہے، بنیادی سطح سے اعلٰی سطح تک تعلیمی اسکالرشپ دیں گے، سائنسز میں پی ایچ ڈی کرنے والے بلوچستان کے ہر طالب علموں کو اسکالرشپ دیں گے، دنیا بھر کی 200 اعلٰی ترین جامعات میں تعلیم کے لئے مکمل اسکالر شپ دیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں