ٴْجمہوریت اور جمہوری اقدار کی بحالی کیلئے قائد جمعیت عوام کا مقدمہ لیکر میدان عمل میں ہے

ًاسلاف نے ہمیں غیر متزلزل طور پر اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کا سبق دیا ہے مولانا عبدالواسع

اتوار 26 مئی 2024 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) جمعیت علما اسلام کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ قائد جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمن جمہوریت اور جمہوری اقدار کی بحالی کیلئے عوام کا مقدمہ لیکر میدان عمل میں ہے اسلاف نے ہمیں غیر متزلزل طور پر اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کا سبق دیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاہے تحریک کے سلسلے میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ٹھوس موقف لئے ہوئے ہیں ، انھوں نے کہاہے کہ قائد جمعیت اور جمعیت علما اسلام کی ملک کیلئے خدمات کا صلہ یہ دیا جا رہا ہے کہ انکی عددی اکثریت کو جبراً کم کیا جا گیا ہی.انھوں نے کہاہے کہ ہمارا یہ فیصلہ کن تحریک میں ہر طرح کی حالت کا سامنا کیا جاسکتا ہے ،اپنی قیادت کی سنگ مستحکم کھڑے رہنے کیلئے کارکن اپس میں اتحاد و وحدت پیدا کریں جمعیت علما اسلام کو اپنے کارکنوں کی ہمہ جہت حمایت پر فخر ہے اور ہر تحریک میں جمعیت علما اسلام کے مخلص کارکنوں کی وجہ سے اللہ تعالی کی نصرت اور کامیابی ملی ہے انھوں نے کہاں کہ جمعیت علما اسلام پچھلے کئی عرصے سے میدان اور روڈوں ہر رہی ،اقتدار سے دوری کی وجہ سے ہمارے کارکن سیاسی انتقام کا نشانہ بنے ہے لیکن اسکے باجود اپنے جماعت اور موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں ہیںانھوں نے کہاہے کہ قیادت کو اپنے کارکنوں کی مشکلات کا پورا ادراک ہے ہم انکے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں