ہیٹ سٹروک سے بچنے کی تدابیر اور عوام میں شعور و اگاہی پھیلانے کے لیے بھی اقدامات ناگزیر ہیں، ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ

پیر 27 مئی 2024 11:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے کہا کہ گرمی سے بچاؤ کے اقدامات کے ساتھ ساتھ ہیٹ ویو اور ہیٹ سٹروک سے بچنے کی تدابیر اور عوام میں شعور و اگاہی پھیلانے کے لیے بھی اقدامات ناگزیر ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے شہر میں قائم مختلف کولنگ اسٹیشنز کا معائنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی ایس ڈی ایس پی کے پروجیکٹ مینیجر رزاق بلوچ اور دیگر افسران بھی موجود تھے انہوں نے بی ایس ڈی ایس بی کے پروجیکٹ مینیجر رزاق بلوچ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہیٹ ویو کنٹیجنسی پلان میں شامل دیگر نوعیت کے اقدامات بھی کیے جائیں واضح رہے کہ کولنگ پوائنٹس جو کہ برائٹ سٹار ڈیولپمنٹ سوسائٹی بلوچستان کے زیر اہتمام سبی شہر میں مختلف مقامات پر لگائے گئے ہیں اس ضمن میں گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر سبی کی سربراہی میں ہیٹ ویو ، ہیٹ سٹروک کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں یہ طے پایا تھا کہ پہلے مرحلے میں عارضی بنیادوں پر پانچ کولنگ سٹیشنز بنائے جائیں گے جس میں عوام کے لیے ٹھنڈا پانی فراہم کیا جائے گا جس کی تکمیل کر دی گئی ہے اور عوام اس سہولت سے استفادہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں