تعلیمی ترقی کے منازل طے کرنے کے دعوے اس وقت حقیقی رنگ دھار سکتی ہے ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

عوام ،طلباء اور سیاسی جموری ادارے معاشرے کو جہالت کی طرف دھکیلنے کی منظم سازش کو ناکامی سے دوچار کر دیں، بیان

جمعہ 24 فروری 2017 17:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ تعلیمی ترقی کے منازل طے کرنے کے دعوے اس وقت حقیقی رنگ دھار سکتی ہے جب حالات کو عوام اور طلباء کے لئے ساز گار بنا یا جائے اور تمام تر توجہ تعلیمی ترقی کی جانب مرکوز رکھا جائے تاکہ طلباء وطالبات کی صلاحتیوں کو ابھارا جاسکے دنیا میں جہاں بھی تعلیمی ترقی اور اہداف کی حصولیابی ممکن ہوئی ہے وہاں تعلیمی اداروں اور تعلیمی نظام کی بہتری کی خاطر کوششوں کو اولین ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے ۔

مفت اور محفوظ تعلیم کو عام کی اگیا ہے جسکے تحت طلباء تعلیم کے حصول کے لئے ہر سمت جا سکے حقوق کی حصولیابی اور منازل تک پہنچنے میں تعلیم بہترین زریعہ ثابت ہوئی ہے، معاشرے میں ترقی کی اساس تعلیم ہی میں مضمر ہے مگر ، افسوس کہ گذشتہ کئی سالوں سے جاری دہشت گردی اور انتہا پسندی نے جہاں خوف اور دہشت کے زریعے یہاں کے کاروبار ، روز مرہ زندگی کو متاثر کیا وہاں تعلیم اور تعلیمی ادارے بھی متاثر ہوئے ، اسکے علاوہ یہاں تعلیمی شعبے کی طرف حکومتی عدم توجہی اور عدم دلچسپی نے بھی تعلیمی نظام اور تعلیمی اداروں پر برے اثرات مرتب کیئے مجبور ا صوبے کے کثیر تعداد پر مشتمل طلباء ملک کے دیگر شہروں میں تعلیم حاصل کررہیں ہیں ، جہاں بھاری فیس دینے کی استعداد نہ رکھنے کے باوجود اپنے مستقبل کیلئے سنجیدہ ہے حکومت کی جانب سے تعلیمی ایمرجنسی اور تعلیمی نظام کی درستگی بھی محض دعوے اور نعرہ ثابت ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس سے ظاہر ہوتی ہے کہ صوبے میں تعلیم ، تعلیمی اداروںا ور طلباء کے مستقبل کو تباہی سے دوچار کرنے، علم کے فروغ کی راہ میں رکاوٹ اور ترقی کے منازل سے دو ر لے جانے کی دانستہ کوششیں کی جارہی ہے ، ان حالات میں یہاں کے عوام اور طلباء اور سیاسی جموری اداروں پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معاشرے کو جہالت کی طرف دھکیلنے کی منظم سازش کو ناکامی سے دوچار کرے اور اس میں ملو ث عناصر کے عزائم کو بے نقاب کرے بیان میں کہا گیا کہ طلباء اپنی محنت جاری رکھیں اور تعلیم کے ساتھ قومی اجتماعی امور کی انجام دہی میں معاشرے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے ، ،

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں