رحیم یار خان میں ملزمان نے گنے کی کھڑی فصل کو آگ لگا دی

فصل کو آگ ڈاکوئوں نے بھتہ نہ دینے پر لگائی ہے، متاثرہ کسان کی گفتگو

پیر 15 نومبر 2021 15:32

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2021ء) رحیم یار خان میں ملزمان نے گنے کی کھڑی فصل کو آگ لگا دی، متاثرہ کسان نے دعویٰ کیا ہے کہ فصل کو آگ ڈاکوئوں نے بھتہ نہ دینے پر لگائی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعے میں ڈاکوئوں کے اٴْنڈھڑ گینگ نے اس سے قبل گیارہ اکتوبر کو نجی پیٹرول پمپ پر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کی9 افراد کو قتل کردیا تھا۔گینگ نے اسی خاندان کی فصلوں کو بھی جلایا ہے، خاندان کے دیگر افراد کو بھی آگ لگانے کی دھمکی دی ہے۔متاثرہ خاندان کی جانب سے مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے جس میں گینگ کے سرغنہ جانو اٴْنڈھڑ کو نامزد کیا گیا ۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں