وائس چانسلر کاصادق آباد میں خواجہ فرید یونیورسٹی کے سکل ڈیویلپمنٹ سینٹر کا افتتاح

جمعرات 23 مارچ 2023 14:22

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2023ء) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے صادق آباد میں خواجہ فرید یونیورسٹی کے سکل ڈیویلپمنٹ سینٹر کا افتتاح کردیا ہے۔ خواجہ فرید یونیورسٹی میں صادق آباد اور گردو نواح کے طالب علموں کو عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق مختلف شارٹ کورسز کروائے جائیں گے جس سے وہ ملکی و بین الاقوامی مارکیٹ میں ملازمتوں کے اہل ہو سکیں گے اور اپنے روزگار کا سلسلہ شروع کرسکیں گے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے سینٹر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، اس کی تزئین و آرائش اور تمام مطلوبہ سہولیات مکمل کرنے کی ہدایات کیں۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد مرتضیٰ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد صغیر، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شاہد عتیق، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد اسلم خان، بائیو لوجیکل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر جلات خان، انسٹی ٹیوٹ آف ہیومینیٹیز اینڈ آرٹس کے کوآرڈینیٹر و کنوینر میڈیا محمد انور فاروق، انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد احمد صہیب، ایگری کلچر انجینئرنگ کے سربراہ ڈاکٹر یاسر نیاز، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرشید، سپر وائزر ایس پی آئی ایس ڈی محمد امجد اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو پڑھا کر اور ہنرمند بناکر ہی ہم ملک اور قوم کی ترقی کا خواب پورا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا خواجہ فرید یونیورسٹی کا مشن ہے کہ کسی بھی طبقے کا نوجوان علم کی نعمت سے محروم نہ رہے۔\378

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں