سٹوڈنٹس کو تعلیم کے ساتھ ہنر مند بھی بنایا جا رہا ہے،وائس چانسلرخواجہ فرید یونیورسٹی

جمعہ 8 مارچ 2024 18:24

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2024ء) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایک وزہ آرٹ و ڈیزائن ایگزی بیشن (نمائش) کا اہتمام کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شہزاد مرتضیٰ نے کیا۔ اس موقع پرڈاکٹر احمد صہیب، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ہیومینیٹیز اینڈ آرٹس ڈاکٹر محمد انور فاروق اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

نمائش میں دوسرے سے آٹھویں سیمسٹر تک کے طلبا و طالبات نے 300 کے قریب تخلیقی فن پارے پیش کیے جن میں شرکا نے بھرپور دلچسپی لی۔ ٹیکسٹائل اور فائن آرٹس کے طالب علموں کی جانب سے پیش کردہ فن پاروں میں آرٹ و ٹیکسٹائل ڈیزائن، پینٹنگ، لینڈ سکیپس،نقاشی، ترکش ،مسلم ثقافتی فنون لطیفہ، اسلامک پروڈکٹ ڈیزائن، ٹیکسٹائل پروڈکٹ ڈیزائن سمیت متعدد جہتوں کی خاکہ کشی کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ فن پاروں کی تخلیق میں جدید تقاضوں کا بھی خاص خیال رکھا گیا۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ہنر مندانہ تربیت دینے کے مشن پر عمل پیرا ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں