سڑک کراس کرنے والے 55سالہ شخص کو بے قابو موٹرسائیکل سوار نے کچل ڈالا ،زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر جاںبحق

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:06

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) سڑک کراس کرنے والے 55سالہ شخص کو بے قابو موٹرسائیکل سوار نے کچل ڈالا ، زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر جاںبحق، نامعلوم موٹرسائیکل سوار موٹرسائیکل سمیت موقع سے فرارذرائع کے مطابق گزشتہ روز موضع نور محمد کا رہائشی 55سالہ فرید بخش سڑک کراس کررہا تھا کہ اسی دوران گزرنے والے تیزرفتار نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے اسے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں55سالہ فرید بخش سر پر چوٹ لگنے کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار موٹرسائیکل سمیت موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں