میڈیکل ٹیچرز کو نئے رجحانات سے ہمکنار ہونا پڑے گا،پرنسپل شیخ زایدمیڈیکل کالج رحیم یارخان

ہفتہ 11 مئی 2024 14:23

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) تین روزہ میڈیکل ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد شیخ زاید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان کے زیراہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ کا انعقاد شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی اسلام آباد، CILT/SEDA یونیورسٹی لیورپول برطانیہ کے اشتراک سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری پرنسپل شیخ زاید میڈیکل کالج و ہسپتال نے “میڈیکل ایجوکیشن” کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ عصر حاضر میں بدلتی ہوئی دنیا کے ساتھ میڈیکل ٹیچرز کو نئے رجحانات سے ہمکنار ہوناہھوگا، یہ ورکشاپ اسکی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے منتظمین سے کہا کہ میڈیکل ٹیچنگ میں ڈپلومہ کورسز اور ماسٹرز پروگرام شروع کیے جائیں تاکہ رحیم یار خان کی میڈیکل ٹیچنگ فیکلٹی نئے رجحانات سے ہمکنار ہو سکے۔\378

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں